پی ٹی آئی کے عمران خان اس وقت کتنے مقدمات میں گرفتار ہیں؟
Reading Time: < 1 minuteپاکستان تحریک انصاف کے سابق سربراہ عمران خان گزشتہ کئی ماہ سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔
اس دوران اُن کی سائفر سمیت متعدد مقدمات میں ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ سے ضمانتیں منظور بھی کی جا چکی ہیں۔
وہ کتنے مقدمات میں ابھی تک زیر حراست ہیں اس حوالے سے اُن کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔
عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اُن کی ایک ماہ بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے۔
آج کی ملاقات میں تمام کیسز کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
بانی پی ٹی آئی کو کیسز سے نجات کیسے دلانی ہے اس حوالے سے حکمت عملی بنائی گئی ہے
بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کیس میں سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ اس کیس میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی نہیں ہوئی
سائفر کیس بار بار گرتا ہے لڑکھڑاتا ہے پھر اٹھتا ہے
اب جج ابولحسنات ذوالقرنین کیس کو تیسری دفعہ سن رہے ہیں
اندر بہت سردی ہے ججز کے پاس ہیٹرز موجود ہیں باقی کے پاس نہیں
کل ہائی کورٹ نے 9 مئی کے تمام مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں بحال کردی ہیں
اس وقت عمران خان توشہ خانہ ریفرنس اور القادر کیس کے علاوہ کسی میں گرفتار نہیں
چند دنوں بعد بانی پی ٹی آئی اے ٹی سی لاہور میں بذریعہ ویڈیو لنک حاضری لگوائیں گے
میں لاہور میں بانی پی ٹی آئی کے کیسز کی پیروی کروں گا
بانی پی ٹی آئی کی الیکشن سے بہت امیدیں ہیں
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ کریمنل کیسز کا دارومدار الیکشن سے منسلک ہے، کریمنل کیسز کے حوالے سے بڑی زبردست حکمت عملی بنائی ہے.