تمام جماعتوں کو ساتھ ملاکر حکومت بنائیں گے: نوازشریف
Reading Time: < 1 minuteمسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے پی ڈی ایم طرز کی حکومت بنانے کی تجویز دے دی ہے۔
جمعے کی شام لاہور ماڈل ٹاؤن میں اپنی رہائش گاہ کی بالکونی سے پارٹی کارکنوں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو ساتھ ملاکر حکومت بنائیں گے۔
نواز شریف نے کہا کہ شہبازشریف آج ہی آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے۔
نوازشریف کا کہنا تھا کہ مرکز اور پنجاب میں سنگل لارجسٹ پارٹی ہیں۔
Array