اہم خبریں

حتمی نتائج میں 99 آزاد سب سے آگے، ن لیگ دوسرے نمبر پر

فروری 10, 2024

حتمی نتائج میں 99 آزاد سب سے آگے، ن لیگ دوسرے نمبر پر

پاکستان میں عام انتخابات کے لیے آٹھ فروری کو ہونے والی پولنگ کو 43 گھنٹے گزر چکے ہیں اور قومی اسمبلی کے زیادہ تر حلقوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں تاہم اب بھی 15 حلقوں کے نتائج آنا باقی ہیں، جبکہ ایک حلقے این اے آٹھ پر پولنگ ملتوی کی جا چکی ہے۔

سنیچر کی صبح نتائج جاری کرنے والی حکومت پاکستان کی ویب سائٹ پر دیے گئے اعدادوشمار کے مطابق اس وقت تک 250 حلقوں کے رزلٹس جاری کیے جا چکے ہیں، جس کے مطابق اس وقت بھی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار آگے ہیں۔ تازہ ترین تصویر کچھ یوں ہے۔

99 آزاد امیدواروں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن ہے، جس کے جیتی گئی نشستوں کی تعداد 71 ہے.

اس سے اگلا نمبر پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے جو اب تک 53 نشستیں جیت چکی ہے اور متحدہ قومی موومنٹ کی 17 سیٹیں ہیں۔

اسی طرح پاکستان مسلم لیگ تین، استحکام پارٹی دو، جے یو آٗئی پاکستان دو، مجلس وحدت مسلین پاکستان اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے حصے میں ایک، ایک سیٹ آئی ہے۔

آٹھ فروری کو صبح آٹھ بجے سے مسلسل پانچ بجے تک پولنگ رہی، اس روز صبح سے ہی موبائل سروس بند کر دی گئی تھی، جس کے بارے میں گزشتہ روز ہی نگراں وزیر داخلہ گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ ڈیوائس کے ذریعے دھماکوں کے منصوبے کی اطلاعات تھیں، اسی لیے موبائل سروس بند کی گئی۔

پولنگ ختم ہونے کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ کافی سستی کا شکار دیکھا گیا جس کے بعد یہ سلسلہ رکتا بھی دکھائی دیا اور اس کے بعد سے چل رہا ہے تاہم مکمل نتائج ابھی تک سامنے نہیں آئے۔

اب تک آنے والے نتائج کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار اپنی اپنی کامیابی اور حکومت بنانے کے دعوے کر رہے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے