اہم خبریں

نئے کھلاڑی بھی ناکام، ایجبسٹن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں‌ پاکستان 133 پر آؤٹ

ستمبر 9, 2026

نئے کھلاڑی بھی ناکام، ایجبسٹن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں‌ پاکستان 133 پر آؤٹ

برمنگھم کے ایجبسٹن سٹیڈیم میں انگلینڈ نے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پہلے بولنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم کو 133 رنز پر ڈھیر کر دیا ہے۔

پاکستان کی طرف سے صرف سعود شکیل کے 43 رنز بنا سکے جبکہ انگلش اٹیک کے سامنے کپتان بابر اعظم سمیت ٹاپ آرڈر پوری طرح بے بس دکھائی دیا۔

ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے غازی غوری چار رنز بنا کر پویلین لوٹے، کپتان بابر اعظم 18 گیندوں‌پر سات رنز بنا سکے جبکہ اوپنر صائم ایوب 10 گیندیں‌ کھیل کر بغیر کھاتہ کھولے ایل بی ڈبلیو ہوئے، اور ان کا لیا گیا ریویو بھی ناکام رہا-

انگلش بولر جاش ٹنگ نے چار جبکہ اولی رابنسن اور جوفرا آرچر نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

انگلش کپتان جو روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا جبکہ اس میچ میں پاکستانی ٹیم میں تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا جن میں غازی غوری، محمد عمران اور رضا اللہ شامل ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے