اہم خبریں

لاپتہ افراد کیس: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ عدالت طلب

فروری 13, 2024 < 1 min

لاپتہ افراد کیس: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ عدالت طلب

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے دائر درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے نگراں وزیر اعظم کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے ایمان مزاری ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں۔

جسٹس کیانی نے کہا کہ جو لوگ بھی اس کام میں ملوث ہیں ان کو پھانسی ہونی چاہیے، عام طور پر ایک بار پھانسی ہوتی ہے ان کیسز میں ملوث افراد کو دو دفعہ پھانسی ہونی چاہیے.

انہوں نے کہا کہ ابھی نگران وزیراعظم کو طلب کرتا ہوں اور پھر منتخب وزیراعظم کو بھی طلب کروں گا۔

ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ ہمیں اس کیس میں مزید وقت درکار ہے.

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ یہ تو میری مہربانی ہے کہ میں دونوں ڈی جیز کو نہیں بلا رہا.

عدالت نے لاپتہ افراد سے متعلق ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی کو طلب کرنے کا بھی عندیہ دیا.

عدالت نے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو پیر کی صبح طلب کرلیا.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے