اہم خبریں متفرق خبریں

اعلیٰ عدلیہ کے خلاف مہم کا الزام، عمران ریاض ایف آئی اے میں طلب

فروری 22, 2024

اعلیٰ عدلیہ کے خلاف مہم کا الزام، عمران ریاض ایف آئی اے میں طلب

تحریک انصاف سے منسلک معروف سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ عمران ریاض کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 23 فروری کو پیش ہونے کے لیے کہا ہے۔

حکام کے مطابق پیش ہونے کے لیے یہ اُن کو ایف آئی اے کی جانب سے جاری کیا گیا دوسرا نوٹس ہے۔ پہلے نوٹس کا انہوں نے جواب نہیں دیا تھا۔

نوٹس میں ضابطہ فوجداری کا بھی حوالہ دیا گیا ہے اور کہا گیا کہ عمران ریاض سوشل میڈیا پر اعلیٰ عدلیہ کے خلاف گھناونے اور خطرناک پروپیگنڈے میں ملوث ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے