پاکستان

مشرف نے بے نظیر کے قاتلوں کا بتادیا

ستمبر 21, 2017 < 1 min

مشرف نے بے نظیر کے قاتلوں کا بتادیا

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے سابق فوجی ڈکٹیٹر پرویزمشرف نے ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کرکے میڈیا کو جاری کیاہے جس میں کہاہے کہ بے نظیر بھٹو اور میر مرتضی بھٹو کے قتل کے صرف ایک شخص کو فائدہ ہوا، اس کا نام آصف زرداری ہے۔ پرویزمشرف نے کہاہے کہ بے نظیر بھٹو کی گاڑی کا سن روف عام مکینک سے کٹوایا گیا، بے نظیر قتل میں اہم شخص خالد شہنشاہ تھا جس کو بعد ازاں قتل کردیاگیا اور اس کے قاتل کو بھی مارا گیا۔ مشرف کے مطابق بے نظیر بھٹو کو باربار گاڑی سے باہر آنے کیلئے کہنے والا شخص کون تھا اور بے نظیر بھٹو کا موبائل فون کیوں نہ مل سکا۔ پرویزمشرف نے کہاکہ آصف زرداری نے مجھے للکارا جو میری برداشت سے باہرہے جواب ضروردوںگا، میری یہ باتیں بلاول اور آصفہ کیلئے ہیں۔ بھٹو خاندان کی تباہی کا ذمہ دار آصف زرداری ہے۔دیکھنا چاہیے کہ بے نظیر بھٹو کے قتل سے کس کو فائدہ پہنچا، مجھے قتل سے نقصان ہوا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے