آصفہ بھٹو زرداری کو خاتون اول کا پروٹوکول دیا جائے گا: ایوانِ صدر
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے اپنی صاحبزادی آصفہ بھٹو کو فرسٹ لیڈی بنانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری کو خاتون اول کا سٹیٹس دیا جائے گا۔
اس حوالے سے صدر آصف زرداری باضابطہ طور پر آصفہ بھٹو کو خاتون اول ڈکلیئر کریں گے۔
ایوانِ صدر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو کو خاتونِ اول کا پروٹوکول دیا جائے گا۔
حکام کے مطابق آصفہ بھٹو ذرداری پہلی خاتون اول ہوں گی جو صدر کی بیٹی ہیں۔

