اہم خبریں متفرق خبریں

گنڈاپور نے لینڈ کروزر کیسے خریدی؟ نااہلی کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا نوٹس

مارچ 12, 2024 < 1 min

گنڈاپور نے لینڈ کروزر کیسے خریدی؟ نااہلی کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا نوٹس

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے الیکشن کمیشن نے ایک شہری کی درخواست پر خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو نوٹس جاری کیا ہے۔

منگل الیکشن کمیشن کے ممبر کے جاری کیے گئے سماعت کے آرڈر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے شہری محمد کفیل کی جانب سے خیبر پختونخوا کے وزیراعلی کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر اُن کے وکیل حسن مرتضٰی نے ابتدائی دلائل دیے۔

دو رکنی الیکشن کمیشن کے سامنے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے ضلع ڈیرہ اسمعیل خان کی تحصیل کلاچی میں ایک شہری آصف خان سے 735 کنال اراضی کا معاہدہ کیا جس کے مطابق ملکیت آصف خان کی ہی رہے گی۔

درخواست گزار کے مطابق بعد ازاں الیکشن کمیشن کے سامنے ظاہر کیے گئے اثاثوں کے گوشوارے میں علی امین گنڈاپور نے لکھا کہ اُنہوں نے ٹویوٹا لینڈ کروزر خریدنے کے لیے 735 کنال اراضی فروخت کی تھی۔

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ یہ غلط بیانی ہے کیونکہ وہ اراضی علی امین گنڈاپور کی ملکیت ہی نہ تھی۔

انہوں نے درخواست میں الیکشن کمیشن سے استدعا کی ہے کہ صادق و امین نہ ہونے پر آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کو نااہل قرار دیا جائے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے