بشریٰ بی بی کو بنی گالہ میں زہر دیا گیا: عمران خان کا جج سے مکالمہ
Reading Time: 3 minutesراولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران عمران خان نے احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کو بتایا ہے کہ بشری بی بی کو بنی گالہ میں زہر دیا گیا ہے۔
منگل کو سماعت کے آغاز پر اُن کا کہنا تھا کہ بشری بی بی کی جلد اور زبان پر نشانات ہیں، بشری بی بی کا مکمل میڈیکل چیک اپ کرنے کا حکم دیا جائے۔
عمران خان نے کہا کہ اُن کو شک ہے کہ بشری بی بی کو زہر دینے کی کوشش کی گئی اور اُن کو پتہ ہے کہ اس کے پیچھے کون ہے۔
تحریک انصاف کے بانی چیئرمین نے کہا کہ اگر بشری بی بی کو کچھ ہوتا ہے تو اس کے ذمہ دار آرمی چیف جنرل عاصم منیر ہوں گے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ آئی ایس آئی کے لوگ بنی گالہ سے اڈیالہ جیل تک سب چیزیں کنٹرول کر رہے ہیں۔
انہوں نے استدعا کی کہ بشری بی بی کا طبی معائنہ شوکت خانم کے ڈاکٹرعاصم یونس سے کروانے کا حکم دیا جائے، بشری بی بی کا معائنہ ایک جونیئر ڈاکٹر سے کروایا گیا جس پر ہمیں اعتبار نہیں۔
عمران خان نے مطالبہ کیا کہ بشری بی بی کو زہر دیے جانے کے معاملے پر انکوائری بھی کروائی جائے۔
احتساب عدالت کے جج نے بانی پی ٹی ائی کو بشری بی بی کے طبی معائنے سے متعلق تفصیلی درخواست دینے کی ہدایت کی۔
بانی پی ٹی ائی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت:
اسلام اباد ہائی کورٹ کے ججز نے جو خط لکھا یہ سب کو پتہ ہے کہ جب سے رجیم چینج ہوئی یہ بات تب سے چل رہی ہے.
ججز پیغام دیتے ہیں کہ وہ بے بس ہیں. پولیس بھی کہتی ہے کہ ہم پر دباؤ ہے جیل کو بھی ائی ایس ائی کنٹرول کر رہی ہے.
عدت میں نکاح کا کیس سننے والے جج قدرت اللہ نے وکلا کو بتایا کہ اس وقت تک بیٹے کا ولیمہ نہیں کرسکتا جب تک فیصلہ نہ سنائوں.
سائفر کیس میں میرا 342 کا بیان ہو رہا تھا جج 10 منٹ کیلئے باہر گئے اور واپس اتے ہی فیصلہ سنا دیا
تمام ججز باہر سے کنٹرول ہو رہے تھے
عارف علوی کے ذریعے جنرل عاصم منیر کو پیغام بھیجا تھا کہ مجھے لندن پلان کا علم ہے. چیف الیکشن کمشنر لندن پلان پر عمل درامد کا مرکزی کردار ہے.
اقتدار میں بیٹھے لوگ ایجنسیوں کے بغیر ایک قدم بھی نہیں اٹھا سکتے.
شکر ہے کہ تصدق جیلانی نے کمیشن کی سربراہی سے انکار کیا اور سپریم کورٹ کا سات رکنی بینچ بنا دیا گیا.
ججز کا خط لکھنا سنجیدہ معاملہ ہے اس پر فل کوٹ کو سماعت کرنی چاہیئے تھی،سپریم کورٹ کے 7 رکنی بینچ کا بننا کمیشن بننے سے بہتر ہے.
اس وقت پاکستان کے مستقبل کی جنگ چل رہی ہے
وزیر خزانہ اور ایس ائی ایف سی جو مرضی کر لیں ملک میں سرمایہ کاری نہیں ائے گی.
ملک میں سرمایہ کاروں کا اعتماد ختم کر دیا گیا ہے.
ججز کو اواز اٹھانے پر سلوٹ کرتا ہوں امید کرتا ہوں کہ وہ ملک کو بچا لیں.
ملک میں معیشت سست روی کا شکار ہے ملک تباہی کی جانب بڑھ رہا ہے
شوکت عزیز صدیقی کا کیس سپریم جوڈیشل کونسل میں گیا تھا اس لیئے ہم خاموش رہے.
ججز کے خط کی انکوائری کا آغاز شوکت عزیز صدیقی کے الزامات یا اس سے بھی پہلے سے شروع کر لیں مجھے کوئی اعتراض نہیں لیکن کریں ضرور. شوکت عزیز صدیقی نے جنرل فیض پر الزامات لگائے تھے اس وقت اپ وزیراعظم تھے۔ بانی پی ٹی ائی سے سوال
جنرل فیض ہو یا کوئی اور تحقیقات ہونی چاہیئے جنرل فیض کی تقرری میں نے نہیں کی تھی.
پنجاب میں فسطائیت ہے پرامن احتجاج بھی نہیں کر سکتے
مجھے عمر ایوب سے جان بوجھ کر ملنے نہیں دیا جا رہا تاکہ مشاورت نہ ہو سکے.
میری بیوی کے ساتھ جو کیا گیا وہ خطرناک ہے.
مجھے ڈرانے کے لیے بشری بی بی کو زہر دیاگیا. بشری بی بی کو زہر دیا جائے گا تو کیا میں خاموش بیٹھوں گا.