پاکستان

راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی بس کو حادثہ، 20 ہلاک

مئی 3, 2024

راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی بس کو حادثہ، 20 ہلاک

پاکستان کے شمالی علاقے میں شاہراہ قراقرم پر مسافر بس کو پیش آئے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے.

قبل ازیں حکام نے کہا تھا کہ راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی بس چلاس کے قریب گہری کھائی میں گرنے سے کم سے کم 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

حادثہ جمعے کی صبح پانچ بجے چلاس کے علاقے پشوکل کے قریب پیش آیا۔

مقامی انتظامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس میں 35 سے زائد مسافر سوار تھے۔

چلاس کے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز دیامر ڈویژن ڈاکٹر شکیل احمد خان کا کہنا ہے کہ حادثے میں 15 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو چلاس ہسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہیں امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ بھیجا گیا اور امدادی سرگرمیاں شروع کی گئیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے