پاکستان

بشریٰ بی بی کو بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے: ہائیکورٹ

مئی 8, 2024

بشریٰ بی بی کو بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے: ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

بدھ کو عدالت نے بشری بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالت کے سامنے جیل حکام نے جیل میں گنجائش نہ ہونے اور سیکورٹی ایشو کی وجہ سے منتقل نا کرنے کی موقف اختیار تھا۔

عدالت نے گزشتہ ہفتے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

بشری بی بی نے بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے