صحافی و شاعر احمد فرہاد کا اغوا، اہلیہ کی درخواست پر مقدمہ درج
Reading Time: < 1 minuteپاکستانی کشمیر سے تعلق رکھنے والے شاعر اور صحافی فرہاد علی شاہ (احمد فرہاد) کے اغوا کا مقدمہ ان کی اہلیہ کی مدعیت میں تھانہ لوہی بھیر اسلام آباد میں درج کیا گیا ہے۔
بدھ کو درج کیے گئے اس مقدمے کے مطابق عروج زینب نے پولیس کو بتایا کہ اُن کے شوہر کو نامعلوم افراد رات ڈیڑھ بجے گھر سے گھسیٹ کر لے گئے۔
ایف آئی آر کے مطابق فرہاد علی شاہ سواں گارڈن اسلام آباد میں واقع ایک پلازے میں قائم اپنے فلیٹ میں سو رہے تھے جب اُن کو اغوا کیا گیا۔
عروج زینب نے پولیس کو بتایا کہ اُن کے شوہر احمد فرہاد کو نامعلوم افراد نے گاڑی میں ڈالا اور ساتھ لے گئے۔
اُن کا کہنا تھا کہ احمد فرہاد بیمار ہیں اور اُن کو ادویات لینا پڑتی ہیں۔
احمد فرہاد اسلام آباد میں مختلف نیوز چینلز سے وابستہ رہے ہیں اور عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کے ناقد ہیں۔
Array