پاکستان

راولپنڈی میں چار بچوں کی ماں کا ریپ، مالک مکان پر الزام

جون 2, 2024 < 1 min

راولپنڈی میں چار بچوں کی ماں کا ریپ، مالک مکان پر الزام

Reading Time: < 1 minute

راولپنڈی میں ایک خاتون نے مقدمہ درج کرایا ہے کہ مالک مکان نے اُس کا ریپ کیا ہے۔

خاتون نے تھانہ گنجمنڈی پولیس کو بتایا کہ وہ کرایہ پر مکان لینے گئی جہاں گھر کے مالک کی ہوس کا نشانہ بن گئی۔

متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مکان مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے خاتون کو مکان دکھانے کے دوران قینچی سے بال بھی کاٹنے کی دھمکی دی اور ریپ کرنے کے بعد کسی کو بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔

متن مقدمہ کے مطابق خاتون نے گھر سے باہر نکلنے پر پولیس کی ایمرجنسی سروس ون فائیو کو فون کیا۔

خاتون چار بچوں کی ماں ہے اور اُس کا طبی معائنہ کرایا گیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے