اہم خبریں شوبز متفرق خبریں

بوائے فرینڈ ظہیر اقبال سے شادی، سوناکشی سنہا بول پڑیں

جون 12, 2024

بوائے فرینڈ ظہیر اقبال سے شادی، سوناکشی سنہا بول پڑیں

انڈین فلم انڈسٹری بالی وڈ کی ہیروئن اور ویب سیریز ہیرا منڈی میں کردار ادا کرنے والی سوناکشی سنہا کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کرنے جا رہی ہیں۔

انڈین میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا نے خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ’پہلی بات اس سے کسی کا لینا دینا نہیں ہے، دوسری بات کہ یہ میری مرضی ہے، تو مجھے نہیں معلوم کہ لوگوں کو اتنی زیادہ فکر کیوں ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’میرے والدین سے زیادہ لوگ مجھ سے میری شادی کے بارے میں ہوچھتے ہیں، مجھے یہ بہت زیادہ فَنی لگتا ہے۔ لیکن اب مجھے عادت ہو گئی ہے۔ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ لوگوں کو تجسس ہے، ہم کیا کر سکتے ہیں۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے