عالمی خبریں

امارات میں احتجاجی مظاہرہ، 57 بنگلہ دیشیوں کو قید کی سزا

جولائی 23, 2024 < 1 min

امارات میں احتجاجی مظاہرہ، 57 بنگلہ دیشیوں کو قید کی سزا

Reading Time: < 1 minute

متحدہ عرب امارت میں بنگہ دیشی حکومت کے خلاف مظاہرے کرنے پر اماراتی عدالت نے 57 افراد کے خلاف فرد جرم عائد کرتے ہوئے قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔

اخبار 24 نے اماراتی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ گزشتہ جمعہ کے روز امارات میں مقیم بنگلہ دیشیوں نے اپنی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے اور درجنوں افراد کو اکھٹا کیا۔

مظاہرے کی اطلاع ملتے ہی اماراتی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مظاہرین کو منتشر کردیا۔ پولیس نے مظاہرے کے سرکردہ 57 افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف لوگوں کو اکھٹا کرنے اور احتجاج کرنے کی کال دینے کا جرم عائد کرتے ہوئے ان کا مقدمہ فوری سماعت کی عدالت کے حوالے کردیا۔

عدالت نے ان 3 مرکزی ملزمان کو جن پر بنگلہ دیشی حکومت کے خلاف مظاہرے کی قیادت کرنے اور لوگوں کو حکومت کے خلاف اکھٹا کرنے الزام ثابت ہونے پر عمرقید جبکہ 53 افراد کو دس برس اور ایک بنگلہ دیشی کو غیرقانونی طورپر امارات میں مقیم تھا کو 11 برس قید کا حکم سنا دیا۔

عدالتی احکامات میں مزید کہا گیا تھا کہ قید کی سزا مکمل کرنے کے بعد تمام افراد کو ملک بدر کرکے ان کے پاس برآمد ہونے والے آلات بھی بحق سرکار ضبط کرلیے جائیں۔

واضح رہے گزشتہ جمعے کو امارات احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف پراسیکیوٹر جنرل نے فوری عدالتی کارروائی کا حکم صادر کیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے