پاکستان

گنڈاپور کی ضمانت کی درخواست خارج، گرفتاری کا حکم

ستمبر 21, 2024 < 1 min

گنڈاپور کی ضمانت کی درخواست خارج، گرفتاری کا حکم

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلٰی علی امین گنڈاپور کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کرتے ہوئے اُن کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔

سنیچر کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیراعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالت نے پولیس کو وزیراعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔

تحریک انصاف کے ‏رہنما کی اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست لیے اُن کے وکیل پیش ہوئے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ موٹر وے بند ہونے کی وجہ سے علی امین گنڈاپور عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔

جج نے کہا کہ درخواست کے مطابق سرکاری مصروفیات کی وجہ سے پیش نہ ہونے کا بتایا گیا ہے جبکہ محرم کے مہینے میں بھی سماعت پر یہی درخواست دی گئی اور استثنیٰ لیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے