اہم

لبنان میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں مارے گئے

ستمبر 28, 2024 < 1 min

لبنان میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں مارے گئے

Reading Time: < 1 minute

لبنان میں ایرانی حمایت یافتہ عسکری تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اسرائیل کے میزائل حملے میں مارے گئے ہیں۔

بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر جمعے کو اسرائیل کی فضائیہ نے میزائل برسائے تھے جس میں چھ منزلہ عمارت تباہ ہو گئی تھی۔

اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ حملے میں حزب اللہ کی ٹاپ لیڈر شپ کا خاتمہ کر دیا گیا۔

حزب اللہ نے حملے کے ایک دن بعد حسن نصراللہ کے مارے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔

لبنان میں گزشتہ ایک ہفتے سے اسرائیلی فضائیہ کے حملوں میں 700 کے لگ بھگ افراد مارے گئے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے