کھیل

‎انگلش ٹیم ساجد خان اور نعمان علی کے سامنے بے بس، ٹیسٹ سیریز پاکستان کے نام

اکتوبر 28, 2024 < 1 min

‎انگلش ٹیم ساجد خان اور نعمان علی کے سامنے بے بس، ٹیسٹ سیریز پاکستان کے نام

Reading Time: < 1 minute

راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن ہی پاکستان نے انگلینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز پر مشتمل سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔

انگلینڈ کے بیٹرز دوسری اننگز میں بھی پاکستانی بولرز نعمان خان اور ساجد علی کے سامنے بے بس دکھائی دیے اور 112 پر آل ٹیم آؤٹ ہو گئی۔

یوں میچ کے تیسرے روز کھانے کے وقفے سے پہلے ہی پاکستان کو 36 رنز کا آسان ہدف ملا جسے پاکستان نے باآسانی 3.1 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان شان مسعود 23 اور عبداللّٰہ شفیق پانچ رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

جمعے کو میچ کے دوسرے دن ہی انگلینڈ کی ٹیم کو ساجد خان اور نعمان علی نے مشکل میں ڈال دیا تھا جب دن کے آخری سیشن میں اس کے تین ٹاپ بلے باز پویلن واپس لوٹ چکے تھے۔

سنیچر کو میچ دوبارہ شروع ہوا تو سوائے جو روٹ کے کوئی بھی انگلش بیٹسمین دونوں پاکستانی سپنرز کے سامنے زیادہ دیر کریز پر ٹھہر نہیں رہ سکا۔

روٹ نے ٹیم کی اننگز کو تھوڑا سہارا فراہم کیا لیکن وہ بھی سپنرز کے سامنے زیادہ دیر تک کریز پر ٹھہر نہیں سکے اور 33 رنز پر نعمان علی کا شکار بنے اور اس کے بعد مجموعی سکور میں صرف 27 رنز کے اضافے پر انگلش اننگز تمام ہوئی۔
پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں نعمان علی نے چھ اور ساجد خان نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے