کھیل

محمد عامر اور عماد وسیم کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ

دسمبر 15, 2024 < 1 min

محمد عامر اور عماد وسیم کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر اور آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے.

محمد عامر نے سنیچر کو اپنے ایکس اکاؤنٹ سے ایک پیغام میں کہا کہ ’میں نے کافی غور و فکر کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلے کبھی بھی آسان نہیں ہوتے لیکن ناگزیر ہیں۔‘

’میرے خیال میں یہ صحیح وقت ہے کہ اگلی نسل ذمہ داریاں سنبھالے اور پاکستان کرکٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچائے۔‘

گذشتہ روز آل راؤنڈر عماد وسیم نے بھی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

یہ دونوں کھلاڑی اس سے پہلے بھی ریٹائرمنٹ لے چکے تھے لیکن رواں برس ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے یہ دونوں ٹیم میں واپس آئے۔ لیکن پاکستان ٹیم بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔
محمد عامر نے اپنا آخری بین الاقوامی میچ رواں برس جون کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔

محمد عامر نے 36 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 119 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل کے 61 میچوں میں 81 وکٹیں ان کے نام رہیں۔ انہوں نے 62 ٹی20 میچوں میں 71 وکٹیں حاصل کیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے