کھیل

خاتون کمنٹیٹر ایشا گوہا نے انڈین سٹار بولر بمرا سے معافی کیوں مانگی؟

دسمبر 16, 2024 2 min

خاتون کمنٹیٹر ایشا گوہا نے انڈین سٹار بولر بمرا سے معافی کیوں مانگی؟

Reading Time: 2 minutes

براڈکاسٹر اور انگلینڈ کی سابق کھلاڑی ایشا گوہا نے آسٹریلیا کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے سٹار انڈین بولر جسپرت بمرا کو ’پریمیٹ‘ کہنے پر پیر کو آن ایئر معافی مانگی ہے۔

اتوار کو برسبین کے گابا سٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کے دوران ’فاکس کرکٹ‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے خاتون کمنٹیٹر نے بمرا کے بارے میں کہا تھا کہ ’وہ ایم وی پی ہیں، کیا وہ نہیں؟ سب سے قیمتی پریمیٹ۔‘

پریمیٹ انگریزی میں ’میمل‘ کو کہا جاتا ہے جسے کمتر الفاظ میں بندر بھی سمجھا جاتا ہے۔

کمنٹیٹر ایشا گوہا انگلینڈ کے اُس سکواڈ کا حصہ تھیں جس نے 2009 میں خواتین کا ورلڈ کپ اور ورلڈ ٹی20 کپ جیتا تھا۔
پیر کو اس تنازعے کو ختم کرنے کے لیے ایشا گوہا نے براہ راست کمنٹری کرتے ہوئے معافی مانگی۔

انہوں نے کہا کہ ’گزشتہ روز کمنٹری میں میں نے ایک ایسا لفظ استعمال کیا جس کی متعدد مختلف طریقوں سے تشریح کی جا سکتی ہے۔‘

ایشا گوہا نے معافی مانگنے کے دوران کہا کہ خود بھی جنوبی ایشیائی ورثے سے تعلق رکھتی ہیں۔ ’سب سے پہلے تو میں کسی بھی جرم کی معافی مانگنا چاہتی ہوں جو اگر ہوا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’جب دوسروں کے لیے ہمدردی اور احترام کی بات آتی ہے تو اپنے آپ کو واقعی اعلیٰ معیار مرتب کرنا ہوتے ہیں۔‘

کمنٹیٹر نے کہا کہ ’اور اگر آپ مکمل ٹرانسکرپٹ سنتے ہیں، تو میرا مطلب صرف انڈیا کے سب سے بڑے کھلاڑی اور کسی ایسے شخص کی سب سے زیادہ تعریف ہے جس کی میں بہت معترف ہوں۔‘

تیز گیند باز بمراہسیریز میں اب تک انڈیا کے شاندار کھلاڑی رہے ہیں۔ دونوں ملکوں کی ٹیسٹ سیریز تاحال 1-1 سے برابر ہے۔

ایک بار پھر معافی مانگتے ہوئے ایشا گوہا نے مزید کہا کہ ’میں ان کی کامیابیوں کی وسعت کو بیان کرنے کی کوشش کی اور میں نے غلط لفظ کا انتخاب کیا ہے، اور اس کے لیے مجھے بہت افسوس ہے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے