کھیل

صائم ایوب اور سلمان آغا کی شراکت، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی

دسمبر 18, 2024

صائم ایوب اور سلمان آغا کی شراکت، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے میزبان جنوبی افریقہ کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔

منگل کو بولینڈ پارک، پارل میں جنوبی افریقہ کے 240 رنز کا ہدف پاکستان نے 50ویں اوور کی تیسری گیند پرحاصل کیا۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب کے شاندار 109 اور سلمان علی آغا کی 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز نے پاکستان کی جیت میں بنیادی کردار ادا کیا۔

صائم ایوب اور سلمان علی آغا مشترکہ طور پر مین آف دی میچ رہے۔

ان کے علاوہ بابر اعظم نے 23 رنز بنائے جبکہ پاکستان کی جانب سے کوئی اور کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا۔ سلمان علی آغا نے چار وکٹیں بھی حاصل کیں۔

جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے تھے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے