اہم خبریں

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ

دسمبر 19, 2024 < 1 min

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد کی احتساب عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

بدھ کو اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین پاونڈ ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔
جج ناصر جاوید رانا 23 دسمبر کو فیصلہ سنائیں گئے۔ بدھ کو فریقین کے وکلاء نے حتمی دلائل مکمل کر لیے۔ پراسکیوشن ٹیم نے گزشتہ روز اپنے دلائل مکمل کیے تھے۔
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کا ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا۔

نیب نے ٹرائل کے دوران 35 گواہان کے بیانات ریکارڈ کروائے۔ عمران خان کے وکلا کی جانب سے 35 گواہان پر جرح بھی کی گئی۔

190 ملین پاونڈ ریفرنس میں اہم گواہان سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان،سابق وزیراعلی پرویزخٹک نے بیان ریکارڈ کروایا تھا۔ اس کیس میں سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے بھی اپنا بیان رکارڈ کروایا تھا۔

بدھ کو کیس کی سماعت کے دوران عمران خان اور بشری بی بی کمرہ عدالت میں موجود رہے۔ دونوں ملزمان کی جانب سے بیرسٹرسلمان صفدر، عثمان گل اور ظہیرعباس چوہدری نے حتمی دلائل دیے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے