اہم خبریں

آذربائیجان کا طیارہ حادثے میں دو ٹکڑے، 32 مسافربچ گئے

دسمبر 25, 2024 < 1 min

آذربائیجان کا طیارہ حادثے میں دو ٹکڑے، 32 مسافربچ گئے

Reading Time: < 1 minute

آذربائیجان سے روس جانے والا مسافر طیارہ قازقستان کے شہر اکتاؤ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس میں 67 مسافر اور عملے کے پانچ افراد سوار تھے۔

قازقستان میں حکام نے کہا ہے کہ حادثے میں 32 افراد زندہ بچ گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر حادثے کی غیرتصدیق شدہ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ آذربائیجان ایئرلائنز کا طیارہ ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران زمین سے ٹکراتے ہی شعلوں کی لپیٹ میں آ گیا اور اس کے بعد وہاں سے سیاہ دھواں اٹھ رہا تھا۔

طیارہ تین ٹکڑوں میں تقسیم ہونے سے بظاہر انجن والے حصے کے مسافر مارے گئے.

قازقستان کی ہنگامی صورتحال کی وزارت نے بیان میں کہا کہ فائر سروسز نے آگ پر قابو پا لیا ہے اور بچ جانے والوں کا جائے حادثہ کے قریبی ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔

آذربائیجان ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ ایمبریئر 190 طیارہ جس کی پرواز نمبر J2-8243 باکو سے روسی علاقے چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی جا رہی تھی اسے قازقستان کے شہر اکتاؤ کے قریب ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ہے۔

روسی خبر رساں ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ گروزنی میں دھند کی وجہ سے طیارے کا رخ تبدیل کیا گیا تھا۔

روس کی انٹرفیکس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قازقستان میں حکام نے کہا کہ انہوں نے حادثے کی مختلف ممکنہ وجوہات کی تلاش میں تحقیقات شروع کی ہیں اور ایک ممکنہ وجہ تکنیکی مسئلہ ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے