پاکستان میں نئے سال کے آغاز پر پیٹرولیم مصنوعات اور ٹول ٹیکس میں اضافہ
نئے سال کے آغاز پر پاکستان میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ٹول ٹیکس بھی بڑھا دیا ہے۔
پیٹرول اورڈیزل کی قیمت میں اضافہ فوری طور پر نافذ ہو گیا ہے جبکہ ٹول ٹیکس میں اضافہ پانچ جنوری سے نافذ العمل ہوگا۔
ڈیزل کی قیمت میں دو روپے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پیٹرول فی لیٹر 56 پیسےمہنگا ہوا ہے۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے قومی شاہراہوں پر کار سے ٹول ٹیکس 60 روپے کردیا ہے جبکہ دیگر گاڑیوں کے لیے زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔
اسی طرح موٹرویز پر بھی ٹول کی رقم بڑھا دی گئی ہے۔
ایم 1، ایم 3، ایم 4، ایم 5، ایم 14 اور ای35 پر ٹول ٹیکس میں بھاری اضافہ کیا ہے۔
اسلام آباد سے پشاور جانے والی ایم ون موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 460 سےبڑھا 500 روپے کردیا گیا ہے۔
اسی طرح لاہور سے عبدالحکیم جانے والی ایم تھری پر کار کے لیے ٹول ٹیکس650 روپے سے بڑھا کر 700 روپے اور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ملتان جانے والی ایم فور پر کار کے لیے ٹول ٹیکس 850 روپے سے بڑھا کر 950 روپے
کر دیا گیا ہے۔
ملتان سے سکھر جانے والی ایم فائیو پر کار کا ٹول ٹیکس ایک ہزار 50 روپےسے بڑھا کر1100 روپے اور ڈی جی خان تا ہکلہ موٹروے ایم چودہ پر ٹول ٹیکس600 روپے کر دیا گیا ہے۔
حسن ابدال، حویلیاں، مانسہرہ ای 35 پر ٹول ٹیکس 250 روپے ادا کرنا ہوگا۔

