اہم خبریں

نو مئی کے مجرموں کو جیل منتقل کرنے کے بعد سہولیات، عدالت میں رپورٹ جمع

جنوری 8, 2025 < 1 min

نو مئی کے مجرموں کو جیل منتقل کرنے کے بعد سہولیات، عدالت میں رپورٹ جمع

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ کو بتایا گیا ہے کہ 9مئی کے مجرموں سے ملاقاتیں کرائی جا رہی ہیں۔

9 مئی کے 28 مجرمان کے حوالے سے تفصیلات عدالت میں جمع کراتے ہوئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ 21 اور 26 دسمبر کو سزا سنائے جانے کے بعد جیل منتقل کیے افراد کا ٹرائل لیفٹیننٹ کرنل کمانڈنٹ آفیسر شیخ اسد جاوید نے کیا۔

رپورٹ کے مطابق 28 میں سے 8 مجرموں سے سزا کے بعد ایک بار اہلخانہ کی ملاقات کرائی جا چکی ہے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ حسان نیازی سمیت 15 مجرموں کی سزا سنائے جانے کے بعد دو، دو بار اہلخانہ سے ملاقات ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق دیگر مجرموں کی سزا کے بعد تین بار اہلخانہ سے ملاقات ہوئی۔

سپریم کورٹ کو بتایا گیا کہ مجرم محمد بلاول کو 2 جنوری کو قید سزا معافی کی بنیاد پر جیل سے رہا کیا گیا، اسی طرح جیل میں داخل کرتے وقت مجرمان کا طبی معائنہ کروایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق منظور شدہ، معیاری اور گرم خوراک قیدیوں کو دن میں تین بار دی جاتی ہے۔

قیدیوں کو کمبل اور کاٹن میٹس دیے جاتے ہیں۔ اسی طرح ٹوتھ برش، ٹوتھ پیسٹ، صابن، باتھ ٹب، تولیہ اور تیل بھی دیا جاتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قیدیوں کو جمعے کو اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت ہے۔

قیدیوں کو بغیر کسی روک ٹوک کے اہل خانہ سے ملاقات کروائی جاتی ہے۔

اہل خانہ قیدیوں کو گھر کا کھانا، پھل بھی دیتے ہیں۔

تمام 27 قیدیوں نے اہل خانہ سے ملاقات کی سہولت لی ہے۔

جیل کے باہر موجود یوٹیلیٹی سٹور کی سہولت سے قیدی اپنی مرضی کا کھانا بھی پیک کروا سکتے۔ طبی معائنے کے لیے ڈاکٹرز ہر وقت میسر ہوتے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے