خودکش حملے میں 14 جاں بحق
Reading Time: < 1 minuteافغانستان میں حکام نے تصدیق کی ہے کہ خود کش حملے میں چودہ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں_
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملے میں 12 اہلکار اور دو شہری جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے ہیں، ترجمان قندھار پولیس ضیا درانی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئےکہا کہ حملہ آور بارود سے بھری گاڑی پر سوار تھا جس نے صوبہ قندھار کے ضلع معروف میں واقع پولیس کے صدر دفتر کے باہر قائم حفاظتی چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد مارے گئے، جاں بحق ہونے والوں میں پولیس اور خفیہ اداروں کے اہلکار بھی شامل ہیں جب کہ 4 اہلکاروں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق حملے کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کرلی ہے، حملہ میں جس سرکاری گاڑی کا استعمال کیا گیا وہ کچھ عرصہ قبل چوری کی گئی تھی۔
Array