اہم خبریں

بالی وُڈ اداکار سیف علی خان پر حملہ، ہسپتال میں سرجری

جنوری 16, 2025 2 min

بالی وُڈ اداکار سیف علی خان پر حملہ، ہسپتال میں سرجری

Reading Time: 2 minutes

انڈین فلم انڈسٹری بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان چاقو کے حملے میں زخمی ہو گئے ہیں جس کے بعد ممبئی کے ہسپتال میں ان کا علاج جاری ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق حملہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ڈھائی بجے ہوا جب سیف علی خان اپنے کمرے میں سو رہے تھے۔

سیف علی خان ممبئی میں اپنی فیملی کے ہمراہ باندرا والے گھر میں موجود تھے جب حملہ آور اندر داخل ہوا۔

دھمکیاں ملنے کے بعد سلمان خان کے گھر کی سیکورٹی سخت
پولیس کا کہنا ہے کہ سیف علی خان چوری کی واردات میں زخمی ہوئے ہیں، گھر والوں کے جاگنے پر چور موقع سے فرار ہو گیا۔

باندرا پولیس نے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے ایک سینیئر افسر کا کہنا ہے کہ سیف علی خان کو ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

پولیس افسر کے مطابق فی الحال یہ واضح نہیں کہ سیف علی خان چاقو کے حملے سے زخمی ہوئے یا چور کے ساتھ ہاتھا پائی کے دوران انہیں چوٹیں آئی ہیں۔
’ہم تمام معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ممبئی کرائم برانچ بھی علیحدہ سے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔‘

دوسری جانب لیلاوتی ہسپتال کے چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر نیرج اتامنی نے کہا ہے کہ ’سیف پر ان کے گھر میں داخل ہونے والے ایک نامعلوم شخص نے حملہ کیا ہے۔ انہیں رات کو تین بج کر 30 منٹ پر ہسپتال لایا گیا۔ انہیں چھ زخم آئے ہیں جن میں سے دو گہرے ہیں۔ ایک زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب ہے اور ہم ان کا آپریشن کر رہے ہیں۔

نیورو سرجن نیتن ڈانگے، کاسمیٹک سرجن لینا جین اور انیستھیزیا کی ڈاکٹر نیشا گاندھی آپریشن ٹیم میں شامل ہیں۔‘

ڈاکٹر نیرج اتامنی نے کہا کہ سرجری کے بعد ہی زخموں کی نوعیت اور اس سے ہونے والے نقصان کا پتا چل سکے گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے