پاکستان

بشریٰ بی بی کی جیل ٹرائل عدالت میں بیٹھنے کی درخواست، مشال یوسفزئی پر پابندی عائد

جنوری 29, 2025 2 min

بشریٰ بی بی کی جیل ٹرائل عدالت میں بیٹھنے کی درخواست، مشال یوسفزئی پر پابندی عائد

Reading Time: 2 minutes

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں جی ایچ کیو کے گیٹ پر حملے کے کیس میں مزید ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت سنیچر تک ملتوی کر دی گئی۔

بدھ کو سماعت کے دوران تین ملزمان ناصر محفوظ، سعدسراج اور نوید عمر ستی کی درخواستیں بریت خارج کر دی گئیں۔

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ٹرائل میں بیٹھنے کی اجازت دینے کی درخواست پر جیل سپرنٹنڈنٹ سے جواب طلب کر لیا گیا ہے۔

سپرٹینڈنٹ سزایافتہ مجرم کے جیل ٹرائل میں بیٹھنے کے حوالے سے جیل مینول کے مطابق اپنا جواب داخل کرائیں گے۔

عمران خان کی وکیل مشال یوسفزئی کے معطل لائسنس کے باوجود وکالت نامہ داخل کرانے کا معاملہ خیبر پختونخوا بار کونسل کو بھجوا دیا گیا ہے۔

عدالت نے بار کونسل کو ریفرنس پر مزید انکوائری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

بار کونسل کی انکوائری مکمل ہونے تک مشال یوسفزئی کے جی ایچ کیو پر حملے کے مقدمے میں عدالت میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

اگلی سماعت پر استغاثہ ڈیجیٹل شواہد عدالت پیش کرے گا۔

ڈیجیٹل شواہد پر مشتمل 13 یو ایس بیز کی نقول وکلا صفائی کو فراہم کی جائیں گی۔

ڈیجیٹل شواہد میں مختلف سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز شہریار افریدی اور صداقت عباسی کے بیانات کی ویڈیوز موجود ہیں۔

سماعت کے دوران عمران خان کو خصوصی عدالت پیش کیا گیا جہاں اُن کی فیملی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھی۔

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں کی۔

عمران‌خان کے وکیل محمد فیصل ملک کی میڈیا سے گفتگو:

جی ایچ کیو کیس میں آج ایک اور گواہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا ہے. بنیادی طور پر اس کیس میں سازش کا الزام ہے.
میں نے عدالت سے استداء کی ہے کہ سازش سے متعلق ابھی تک کوئی شواہد یا مواد پیش نہیں کیا گیا.
آج پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کوئی یو ایس بیز جمع کرانی ہے

کوئی بھی شواہد پیش کرنے سے قبل ملزمان یا وکلاء صفائی کو اس کی کاپیز فراہم کی جاتی ہیں. آج ہم نے عدالت سے درخواست کی کہ پہلے ہمیں اس کی کاپیز فراہم کی جائیں

عدالت نے ہماری استدعا منظور کی ہے.آج تک پراسیکیوشن نے کبھی کسی یو ایس بی کا ذکر نہیں کیا

ہم نے بشری بی بی کو 26 نومبر کے مقدمات میں جیل میں شامل تفتیش کرنے کی استدعاکی ہے.

عدالت نے ہماری یہ درخواست بھی منظور کی ہے اور پولیس کو ہدایت کی ہے

ٹرائل جب شروع ہوا ہمیں کوئی وڈیو یا یو ایس بی فراہم نہیں کی گئیں. ابھی تک اس کیس میں صرف موقع کی شہادتیں پیش کی گئی ہیں

پراسیکیوشن کا اصل کیس نو مئی کی منصوبہ سازی ہے.منصوبہ سازی سے متعلق ابھی تک پراسیکیوشن کوئی دستاویز یا شواہد پیش نہیں کرسکے.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے