اپر کرم میں فائرنگ، اسسٹنٹ کمشنر اور 2 پولیس اہلکار زخمی
Reading Time: < 1 minuteخیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے اپر کرم میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق اپر کرم کے علاقے بوشہرہ میں اسسٹنٹ کمشنر سعید منان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہو گئے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر سعید منان پولیس کے ہمراہ بوشہرہ کے علاقے میں موجود تھے۔
واقعے کے بعد انہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر جنگ بندی کے لیے اہلکاروں کے ہمراہ بوشہرہ گئے تھے ۔
اسسٹنٹ کمشنر سمیت 3 پولیس اہلکاروں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔
علاقے میں حالات کشیدہ ہیں اور مزید نفری طلب کی گئی ہے۔
Array