پاکستان

لاہور میں تحریک انصاف کے جلسے کی درخواست، ہائیکورٹ میں کیا ہوا؟

فروری 6, 2025 2 min

لاہور میں تحریک انصاف کے جلسے کی درخواست، ہائیکورٹ میں کیا ہوا؟

Reading Time: 2 minutes

لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے درخواست پر سماعت کی گئی ہے۔

جمعرات کو پی ٹی آئی کی پنجاب میں چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ عدالت کے سامنے پیش ہوئیں۔

سماعت کے آغاز پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے عدالتی حکم پر جلسے کی اجازت سے متعلق فیصلے نہ ہونے کی رپورٹ پیش کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 8فروری کو شہر میں کرکٹ میچ ہے اور ہارس کیٹل شو ہے۔

لاہور کے ڈپٹی کمشنر نے عدالت کو رپورٹ میں بتایا کہ جلسے کی اجازت سے متعلق میٹنگز ابھی جاری ہیں۔ کل بھی اس حوالے سے میٹنگ بلائی ہے۔

ڈی سی لاہور سے عدالت نے پوچھا کہ ان کی جلسے کی درخواست کب موصول ہوئی تھی؟

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ جلسے کے لیے 29 جنوری کو درخواست موصول ہوئی۔

عدالت نے پوچھا کہ کیا آپ کے قانون میں درج ہے کہ کم سے کم کتنی مدت میں درخواست پر فیصلہ کریں گے؟

ڈی سی نے بتایا کہ قانون میں درخواست پر فیصلے کی مدت کا ذکر نہیں ہے۔

جس کے بعد عدالت نے چیف سیکرٹری کو طلب کر لیا۔

چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان عدالت میں پیش ہوئے تو اُن سے پوچھا گیا کہ یہ پٹیشن آپکے علم میں ہو گی؟ ڈی سی نے بتایا کہ درخواست 29 کو موصول ہو گئی تھی۔

جسٹس فارق نے کہا کہ آئین کے تحت آپ کو یا تو یہ درخواست منظور کرنی ہے یا ریجیکٹ کرنی ہے، کل آپ نے میٹنگ کرنا ہے اور اگر کل ان کی درخواست مسترد ہو جاتی ہے تو ان پاس تو ریمیڈی نہیں ہے۔ اس درخواست کا اگر آج ہی فیصلہ ہو جائے تو کیا حرج ہے؟

پنجاب کے چیف سیکریٹری نے کہا کہ جو بھی عدالت کا حکم ہو گا اس پر عملدرامد ہو گا۔

جسٹس فاروق حیدر نے چیف سیکرٹری پنجاب سے کہا کہ آپ سے یہی توقع ہے آپ پہلے بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ڈی سی لاہور کو پانچ بجے تک درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے