پاکستان

لاہور ہائیکورٹ: وکیل تبدیل کرنے والے درخواست گزار کی خود سوزی

فروری 25, 2025

لاہور ہائیکورٹ: وکیل تبدیل کرنے والے درخواست گزار کی خود سوزی

لاہور ہائیکورٹ میں ایک شہری نے خود کو آگ لگا دی جس کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے.

آصف جاوید نامی شہری کا کیس لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان کی عدالت میں زیر سماعت تھا۔

خودسوزی کرنے والے شہری کا تعلق ضلع خانیوال سے بتایا جا رہا ہے۔

پولیس اہلکاروں اور موقع پر موجود افراد نے خود سوزی کرنے والے پر کپڑا ڈال کر آگ بجھائی اور قریبی ریسکیو مرکز منتقل کیا گیا۔

ابتدائی طور پر معلوم ہوا کہ لاہور ہائیکورٹ میں خود کو آگ لگانے والے سائل آصف جاوید نے عدالت میں وکالت نامہ پیش کرنے کی مہلت کی استدعا کی تھی۔

درخواست نے پرانے وکیل کو تبدیل کر کے نیا وکیل مقرر کرنے کی مہلت مانگی تھی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے