راولپنڈی سے گلیات جانے والی گاڑی کھائی میں گرنے سے دو ہلاک، 14 زخمی
Reading Time: < 1 minuteریسکیو1122 ایبٹ آباد کے مطابق ہائی ایس گہری کھائی میں گرنے سے دو مسافر ہلاک جبکہ 14 زخمی ہو گئے۔
ایبٹ آباد کے عارف خٹک ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے بتایا کہ راولپنڈی سے لہو کس جانے والی ٹیوٹا ہائی ایس گہری کھائی میں گر گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی میڈیکل اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔
عارف خٹک نے بتایا کہ ریسکیو1122 نے کھائی سے 18 افراد کو نکالا، ابتدائی طور پر 2 ہلاک اور 16 افراد زخمی ہوئے۔
عارف خٹک کا کہنا تھا کہ ریسکیو1122 زخمیوں اور جسد خاکی کو قریبی مری ہسپتال منتقل کر رہے ہیں۔
مقامی افراد کے مطابق ٹیوٹا ہائی ایس تیز بارش کیوجہ سے بے قابو ہو کر کھائی میں گری۔
Array