اہم خبریں

’فاشزم کا بڑھنا برداشت نہیں‘، جرمنی میں ہزاروں نکل آئے

جولائی 4, 2026

’فاشزم کا بڑھنا برداشت نہیں‘، جرمنی میں ہزاروں نکل آئے

جرمنی میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی کے خلاف ہزاروں مخالف مظاہرین نے ریلی نکالی ہے-

سنیچر کو ایرفرٹ کی سڑکوں پر مظاپرین نکل آئے اور علاقائی انتخابات سے قبل پارٹی کی سالانہ کانفرنس کی طرف جانے والے راستے بند کر دیے-

مخالفین انتہائی دائیں بازو کی جماعت کو پہلی بار ریاستی سطح پر اقتدار سنبھالتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔

یونینز، سول سوسائٹی گروپس اور بائیں بازو کی جماعتوں کے مظاہرین اس وقت اکھٹے ہوئے جب اے ایف ڈی کی دو روزہ سالانہ کانفرنس سے قبل جرمنی بھر سےبلائے گئے اہلکاروں سمیت بڑی تعداد میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔

اے ایف ڈی کا مطلب جرمنی کے لیے متبادل قیادت یا نظام ہے۔

پولیس کی طرف سے ہنگامہ آرائی سے نمٹنے کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ مظاہرین کنونشن سینٹر کی طرف جانے والی شاہراہوں اور سڑکوں کو بلاک کرنے کے لیے قطاروں میں بیٹھ گئے۔

پولیس کے مطابق تقریباً 15,000 لوگ مشرقی شہر اور اس کے آس پاس مظاہروں میں شریک ہوئے۔

دائیں بازو کی مخالف تنظیموں کے اشتراک کرانے والے گروپ "وائیڈرسیٹزن (مزاحمت) کے ترجمان جورج بیکر نے کہا کہ "ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم اس بات کو برداشت نہیں کریں گے کہ یہاں جرمنی میں فاشزم عروج پر ہو۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے