کراچی سے سوات جانے والی بس کو حادثہ، 8 ہلاک
Reading Time: < 1 minuteراولپنڈی میں موٹروے پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ موٹروے ایم ٹو نیلہ دلہہ کے قریب مسافر بس گلاب کوچ حادثے کا شکار ہوئی ہے۔
جمعے کی دوپہر ترجمان نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں پانچ مسافر موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ تین شدید بعد ازاں ہسپتال میں دم توڑ گئے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق 15 مسافر معمولی زخمی ہوئے جن کو ابتدائی طبی امداد دی گئی۔
ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ شدید زخمیوں کو ڈی ایچ کیو چکوال شفٹ کیا گیا ہے۔
کرین کی مدد سے بس کو سیدھا کر لیا گیا ہے اور ترجمان کے مطابق ابتدائی معلومات سے پتہ چلا کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔
ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ مسافر بس میں 43 سواریاں موجود تھیں، اور بس کراچی سے سوات کی جانب جا رہی تھی۔
Array