انگلینڈ کو شکست کے ساتھ افغانستان بھی آؤٹ، جنوبی افریقہ سیمی فائنل میں
چیمپئنز ٹرافی کے گروپ بی کے آخری میچ میں انگلینڈ کو شکست کے ساتھ افغانستان بھی ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہو گیا جبکہ جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
سنیچر کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی انگلش ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنے سب سے کم سکور بھی پویلین لوٹ گئی۔
پوری ٹیم ایک بیٹنگ وکٹ پر محض 179 رنز ہی بنا پائی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو جنسن اور ویان مُلڈر نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
افریقہ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 30ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔