بلوچستان میں فوجی افسر کے قافلے پر خاتون کا خودکش حملہ، دو ہلاک
بلوچستان کے ضلع قلات میں فوج کے قافلے پر خودکش حملے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے ہیں۔
ضلعی حکام کے مطابق پیر کی دوپہر قلات کے علاقے مغلزئی کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر اس وقت ہوا خودکش حملہ کیا گیا جب وہاں سے فوج کی فرنٹیئر کور کے 61 ونگ کے کمانڈر کا قافلہ گزر رہا تھا-
ضلعی حکام کے مطابق دھماکہ خودکش تھا جو ایک خاتون حملہ آور نے کیا-
حکام نے دھماکے میں ایک اہلکار کی موت اور چار کے زخمی ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ حملے میں ونگ کمانڈر محفوظ رہے-
ایف سی ذرائع کے مطابق زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک ہے –
دوسری جانب بارکھان بغاو میں آپریشن کرنے والے فوجی دستوں کے لیے راشن لے جانے والا ٹرک مسلح افراد نے نذر آتش کر دیا۔

