شوبز متفرق خبریں

پنجابی گیتوں کی وجہ سے مشہور گلوکارہ نصیبو لعل پر شوہر کا مبینہ تشدد، مقدمہ درج

مارچ 15, 2025

پنجابی گیتوں کی وجہ سے مشہور گلوکارہ نصیبو لعل پر شوہر کا مبینہ تشدد، مقدمہ درج

پاکستان کی پنجابی گیتوں کی معروف گلوکارہ نصیبو لال کو ان کے شوہر نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

اس واقعے کا مقدمہ سنیچر کو لاہور کے تھانہ شاہدرہ میں درج کیا گیا۔

نصیبو لال نے پولیس کو بتایا کہ وہ جمعے کی شام اپنے گھر کے صحن میں بیٹھی تھیں کہ ان کے شوہر نے آتے ہی گالی گلوچ شروع کر دی۔

ایف آئی آر کے مطابق نصیبو لال نے بتایا کہ ’میرے خاوند نوید حسین نے اینٹ اٹھا کر میرے چہرے پر ماری جس سے میرے چہرے کی بائیں سائیڈ اور ناک پر شدید چوٹ آئی۔‘

انہوں نے پولیس کو بتایا کہ ’خاوند اکثر میرے ساتھ لڑائی جھگڑا کرتا رہتا ہے۔‘

پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

نصیبو لال پنجابی گیتوں کے لیے مشہور ہیں اور انہوں نے اردو زبان میں بھی گانے گائے ہیں.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے