پُراسرار کردار کومل اسماعیل کا شناختی کارڈ بلاک کرانے کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کو نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے مشکوک اور پُراسرار کردار کومل اسماعیل کا شناختی کارڈ بلاک کرانے کا حکم دیا ہے۔
گزشتہ ہفتے عدالتی حکم کے باوجود ایف آئی اے حکام کومل اسماعیل کو تلاش کر کے ہائیکورٹ میں پیش کرنے میں ناکام رہے۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ نادرا نے بلاسفیمی کیسز میں ملزمان کے ساتھ دکھائی گئی پُراسرار لڑکی ایمان جس کا اصل نام کومل اسماعیل ہے، کی ویڈیو اور تصویر کی اپنے ریکارڈ سے تصدیق کر لی ہے۔

