پاکستان

باجوڑ کی’امن پسند شخصیت‘ مولانا خانزیب پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ساتھی سمیت قتل

جولائی 10, 2025

باجوڑ کی’امن پسند شخصیت‘ مولانا خانزیب پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ساتھی سمیت قتل

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما اور امن کے لیے سرگرم شخصیت مولانا خان زیب کو قتل کر دیا ہے۔

فائرنگ سے گاڑی میں موجود ان کا ایک اور ساتھی بھی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق مولانا خان زیب کی گاڑی پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی، اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ضلعی پولیس کے ترجمان کے مطابق واقعے کے فورا بعد حملہ آوروں کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔

مولانا خان زیب کے قریبی ساتھیوں کے مطابق ’وہ امن پاسون کے تحت 13 جولائی کو بدامنی اور دہشت گردی کے خلاف مارچ منعقد کرنے جا رہے تھے، جس کے لیے وہ عوامی تحریک میں مصروف تھے۔ جب وہ جمعرات کو بازار کے قریب پہنچے تو ان پر فائرنگ ہوئی اور وہ موقع پر دم توڑ گئے۔‘

مولانا خان زیب عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری برائے امور علما اور سماجی کارکن ہونے کے علاوہ مصنف اور پشتو زبان کے شاعر بھی تھے۔

باجوڑ ان دنوں دیشت گردی کی لپیٹ میں ہے.

گذشتہ ہفتہ ایک بم دھماکے میں باجوڑ کے اسسٹنٹ کمشنر سمیت پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے