گلگت بلتستان کے شہر چلاس میں فوجی ہیلی کاپٹر تباہ، پانچ ہلاک
گلگت بلتستان کے شہر چلاس کے قریب ہڈور کے مقام پر ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے اُس میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
مقامی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹ اور تین تکنیکی سٹاف سوار تھے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
ہیلی کاپٹر حادثے میں مرنے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ فوج نے ہر آزمائش میں جانوں کا نذرانہ دیا۔
وزیراعلیٰ گلبر خان سے منسوب بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔
آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر ضلع دیامر کے علاقے میں ہڈر کے مقام پر فنی خرابی کے باعث کریش ہوا۔

