’ارمانی‘ کی موت پر ’ورساچے‘ کی تعزیت کے لیے آمد
دُنیا بھر کے خبر رساں ادارے عالمی فیشن لیجنڈ اطالوی ڈیزائنر جیورجیو ارمانی کی 91 برس کی عمر میں موت کی خبر کے ساتھ اُن کی تابوت کی تصاویر شائع کر رہے ہیں۔
پوری دُنیا کی فیشن انڈسٹری میں جانے مانے نام ’ارمانی‘ کی موت پر دیگر عالمی برانڈ کے نمائندے بھی خبروں میں ہیں۔
اطالوی فیشن ڈیزائنر ڈونٹیلا ورساچے بھی ارمانی تھیٹر پہنچیں جہاں میلان میں آنجہانی اطالوی فیشن ڈیزائنر جیورجیو ارمانی کا تابوت موجود ہے۔

