سمندر کے راستے غیرقانونی طریقے سے ایران جانے والے 9 پاکستانی گرفتار
ثوبان افتخار راجہ – اسلام آباد
پاکستان کی فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ہیڈ کواٹرز اسلام آباد سے جاری ایک بیان کے مطابق کمپوزٹ سرکل گوادر نے چھاپہ مار کاروائیوں میں مجموعی طور پر 14 ملزمان گرفتار کیے ہیں۔
گرفتار ملزمان میں ایرانی شہری بھی شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان میں 3 کا تعلق گوجرانوالہ سے، 3 کا تعلق منڈی بہاءالدین، 4 کا تعلق سانگھڑ اور 3 کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔
گرفتار 9 ملزمان نے غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش کی اور ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایران سے غیرقانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا۔
ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا جبکہ غیرقانونی طور پر پاکستان داخل ہونے میں ملوث 5 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
غیر قانونی داخل ہونے والے ملزمان میں ایرانی شہری بھی شامل ہیں۔
ملزمان نے پی بی 250 گبد لینڈ روٹ کے ذریعے غیرقانونی پاکستان داخل ہونے کی کوشش کی۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

