پاکستان

افغانستان کو بتا دیا کہ خارجیوں یا پاکستان میں ایک کا انتخاب کر لے، وزیراعظم

ستمبر 13, 2025

افغانستان کو بتا دیا کہ خارجیوں یا پاکستان میں ایک کا انتخاب کر لے، وزیراعظم

افغانستان کو بتا دیا کہ خارجیوں یا پاکستان میں ایک کا انتخاب کر لیں، وزیراعظم
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جو بھی خارجیوں اور ہندوستان کی دہشت گرد پراکسیوں کی سہولت کاری اور معاملہ فہمی کی بات کرتا ہے وہ اُن ہی کا اعلیٰ کار ہے اور اُسے بھی اُسی زبان میں جواب دیا جائے گا جس کا وہ حق دار ہے۔

سنیچر کو پاکستان کے وزیراعظم اور چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بنوں کینٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شدت پسندوں کے حملے میں جانیں دینے والے 12 فوجی اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ’افغانستان پر واضح کر دیا گیا ہے کہ خارجیوں اور پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کر لیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات میں افغان باشندے ملوث ہیں جو افغانستان سے سرحد پار آ کر پاکستان میں دہشت گردی کر رہے ہیں۔ غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کا جلد انخلا انتہائی اہم ہے۔
’پاکستانی قوم دہشت گردی کے معاملے پر سیاست اور گمراہ کن بیانیے کو مکمل طور پر رد کرتی ہے۔‘

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور بالخصوص خیبر پختونخوا کے غیور عوام، ریاست اور افواج پاکستان کے ساتھ مل کر انڈیا کی ان پراکسیوں کے خلاف بنیان مرصوص کی طرح متحد ہیں۔
دہشت گردی کے خلاف مزید مؤثر جواب دینے کے لیے جو ضروری انتظامی اور قانونی اقدامات کرنے پڑے وہ فوراً کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کا بھرپور جواب جاری رہے گا اور اس میں کسی قسم کا کوئی ابہام برداشت نہیں کیا جائے گا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے دہشت گردی سے متعلق اہم اور اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کرنے والے دہشت گردوں کے سرغنہ اور سہولت کار افغانستان میں ہیں اور ان کی پُشت پنائی انڈیا کر رہا ہے۔

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے بنوں CMH میں زخمیوں کی عیادت بھی کی۔ پشاور کے کور کمامڈر نے علاقے کی سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے