پاکستان

دو برس میں 39 نوجوانوں کی دو جعلی فٹبال ٹیمیں جاپان بھجوا دیں، ملزم گرفتار

ستمبر 17, 2025

دو برس میں 39 نوجوانوں کی دو جعلی فٹبال ٹیمیں جاپان بھجوا دیں، ملزم گرفتار

پاکستان کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے فٹبال فیڈریشن کا جعلی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ استعمال کر کے نوجوانوں کو جاپان بھجوانے میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوجرانوالہ نے کارروائی کی ہے۔

ایجنسی کے ترجمان کے مطابق انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ وقاص علی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

وقاص علی پر جعلی فٹبال ٹیم ظاہر کر کے نوجوانوں کو جاپان بھجوانے کا الزام ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے ویزا حصول کے لیے جعلی پاکستان فٹبال فیڈریشن کا لیٹر اور وزارتِ خارجہ کا جعلی این او سی استعمال کیا۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم نے 17 افراد کو جاپان کے وزٹ ویزے دلوا کر بھجوایا اور اس کے لیے شہریوں سے فی کس 40 سے 45 لاکھ روپے وصول کیے۔

ترجمان کے مطابق ملزم نے 17 نوجوانوں کو یکم جنوری 2024 کو جاپان بھجوایا۔

ملزم کے خلاف متعدد مقدمات ایف آئی اے گوجرانوالہ میں درج ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم نے رواں سال بھی جعلی 22 رکنی فٹبال ٹیم کو جاپان بھجوایا۔

ترجمان کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے