صدر ٹرمپ کا یوٹرن، یوکرین کا روس سے جنگ جیتنے کا بیان
صدر ٹرمپ کا یوٹرن، یوکرین کا روس سے جنگ جیتنے کا بیان
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ یوکرین وہ تمام علاقے روس سے واپس لے سکتا ہے جو جنگ میں ہار دیے ہیں۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی صدر اس سے قبل یوکرین کے صدر پر زور دیتے آئے ہیں کہ وہ روس سے جنگ بندی کریں اور جو علاقے ہار دیے ہیں اُن کی بات نہ کریں۔
صدر ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عالمی رہنماؤں کے اجتماع کے موقع پر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے سائیڈ لائن پر ہونے والی ملاقات کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر بیان پوسٹ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ نیٹو کی مدد سے روس سے یوکرین کی فوج اپنے کھوئے ہوئے علاقے واپس حاصل کر سکتی ہے۔

