عالمی خبریں

ہم سے تجارت کرنی ہے تو روس سے تیل کی خریداری روکیں، امریکہ کا انڈیا پر زور

ستمبر 27, 2025

ہم سے تجارت کرنی ہے تو روس سے تیل کی خریداری روکیں، امریکہ کا انڈیا پر زور

امریکہ کے تجارتی مذاکرات کاروں نے اپنے انڈین ہم منصوبوں کو بتایا ہے کہ کہ ٹیرف میں کمی اور تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے ضروری ہے کہ انڈیا روس سے تیل خریدنا بند کرے۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ ’اگرچہ تجارتی مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں تاہم انڈیا کو امریکی تحفظات دور کرنے کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ امریکہ کو مارکیٹ تک رسائی، تجارتی خسارہ اور روسی تیل کی خریداری پر تحفظات ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انڈیا، یورپی یونین اور نیٹو کے رکن ممالک پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ روسی تیل خریدنا بند کرے تاکہ ماسکو کی آمدنی کم کی جا سکے اور یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششوں میں تیزی آئے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے پالیسی اہداف حاصل کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی حکمتِ عملی اپنائی ہے جس کی ایک مثال انڈیا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کو روسی تیل کی خریداری پر پابندیوں سے مشروط کرنا ہے۔

صدر ٹرمپ یوکرین میں جاری روس کی جنگ کے خاتمے میں سُست پیش رفت پر بڑھتی ہوئی مایوسی کا اظہار کر چکے ہیں۔ انہوں نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے پہلے دن ہی اس جنگ کو ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے