ملٹری انٹیلیجنس (ایم آئی) عمران خان کی بہن علیمہ خان کو مدد فراہم کر رہی ہے: گنڈاپور
خیبر پختونخوا کے وزیراعلی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ملٹری انٹیلیجنس (ایم آئی) عمران خان کی بہن علیمہ خان کو مدد فراہم کر رہی ہے۔
منگل کی رات پشاور سے جاری کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے عمران خان کو آگاہ کیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پارٹی کو کمزور کیا جا رہا ہے اور اندر سے لوگ مدد کر رہے ہیں جبکہ علیمہ خان کو سپورٹ کیے جانے کی معلومات بھی ملی ہیں۔

