غزہ جانے والی صمود فلوٹیلا کی 13 کشتیوں پر اسرائیل کا قبضہ
غزہ جانے والی صمود فلوٹیلا کی 13 کشتیوں پر اسرائیل کا قبضہ
اسرائیل نے عالمی صمود فلوٹیلا کی غزہ جانے والی 13 کشتیوں کو بین الاقوامی سمندر میں روک کر سوار افراد کو حراست میں لیا ہے۔
فلوٹیلا کے منتظمین نے کہا ہے کہ دیگر 30 کشتیاں اپنی منزل غزہ کی جانب رواں ہیں۔
اسرائیلی فوجی کارروائی کی دُنیا بھر میں مذمت کی جا رہی ہے۔
دُنیا کے 40 ملکوں سے لگ بھگ 500 شہری اس عالمی انسانی امدادی قافلے کا حصہ ہیں جو غزہ میں محصور لاکھوں افراد تک پہنچنے کی علامتی کوشش کر رہے ہیں۔

