پاکستان

پرچہ وائس چانسلر نے آوٹ کیا؟

اکتوبر 7, 2017 < 1 min

پرچہ وائس چانسلر نے آوٹ کیا؟

Reading Time: < 1 minute

ایف آئی اے ملتان نے پنجاب بھر کے تریسٹھ ہزار طلباء کا مستقبل داؤ پر لگانے والے کو دھر لیا۔ میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ کرنے میں ملوث ملزم کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔ پرچہ دوبارہ لینے کی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا جا سکا ۔
تریسٹھ ہزار طلبا کے مستقبل سے کھیلنے کی کوشش میں ملوث ملزم ملتان ائرپورٹ سے پکڑا گیا ۔ملزم راؤ بلال نجی ائر لائن سے قطر فرار کی کوشش کر رہا تھا۔ ایف آئی اے نے ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد لاہور منتقل کر دیا۔
پرچہ آؤٹ کرنے کے الزام میں لاہور پولیس نے بارہ افراد کو پہلے ہی گرفتار کر رکھا ہے جبکہ رحیم یار خان سے گرفتار پروفیسر حفیظ دس روزہ ریمانڈ پر جیل میں ہے۔
واضح رہے کہ بیس اگست کو ہونے والے انٹری ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ ہونے کی تصدیق کے بعد حکومت نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے قائم مقام وائس چانسلر کو ہٹا کر پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود کو چارج سونپ دیا تھا۔ گرفتار ملزمان نے تفتیش میں سابق قائم مقام وائس چانسلر کو ملوث قرار دیا ہے ۔
تمام طلباء سے میڈیکل کا انٹری ٹیسٹ اس ماہ کے آخری ہفتے میں دوبارہ لیا جائے گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے